آزاد جموں وکشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی میں نو قائم شدہ ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کردیاگیا

بدھ 22 مئی 2024 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) وزیر ماحولیات آزادریاست جموں و کشمیرعامر عبد الغفار لون نے آزاد جموں وکشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی میں نو قائم شدہ ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔ آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی میں انتہائی اہمیت کی لیبارٹریز کا قیام ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس ضمن میں وزیر ما حولیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرعامر عبد الغفار لون نے اداراتی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ان لیبارٹریز با کوفی الفور فنکشنل کرتے ہوئے ریاستی فضائی و آبی آلودگی کے بارہ میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائے اور آلودگی کی تخفیف کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں اور ماحولیاتی قوانین کو نافذ العمل کیا جائے تا کہ ادارہ تحفظ ماحول کی بنیادی ذمہ داری سے نبرد آزما ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی ما نیٹر نگ سٹم تین لیبارٹریز پرمشتمل ہے جن میں فضائی آلودگی کو مانیٹر کرنے کی موبائل لیبارٹری جس کے تحت ریاست بھر میں فضائی آلودگی کی موجودہ کیفیت کی سائنسی بنیادوں پر جانچ پڑتال اور عوامی آگاہی کیلئے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شائع کرنے کے ساتھ حفاظتی و خفیفی اقدامات کے بارہ میں رہنمائی فراہم کی جا سکے گی۔ آبی ذخائر (چشمہ جات، واٹر سپلائی سکیمز، ندی نالہ جات اور ویسٹ واٹر) کی ریاستی ماحولیاتی معیارات (SEQS) کے مطابق ٹیسٹ کرنے کی لیبارٹری جس کے تحت ریاست میں موجود پینے کے پانی کے ذخائر اور ویسٹ واٹر کی سالانہ بنیادوں پر واٹر کوالٹی رپورٹ '' پروفائلنگ کی جائے گی۔

گاڑیوں سے اخراج ہونے والے دھواں (Emission) کی جانچ پڑتال کرنے کی موبائل لیبارٹری جس کے تحت گاڑیوں کے اخراج (دھواں) و قابل رفتار کیفیت کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور ریاستی ماحولیاتی قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :