ابراہیم رئیسی کی شہادت پر عالم اسلام اور پوری پاکستانی قوم اس سانحہ پر افسردہ ہے ،غلام عباس بادامی

بدھ 22 مئی 2024 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی نے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اور پوری پاکستانی قوم اس سانحہ پر افسردہ ہے ،سب غم زدہ نظر آتے ہیں ،عالمی برادری اس موقع پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کی رفقاء کیء درجات کو اللہ تعالیٰ بلند کرے اور اسلامی پرچم کو بلند رکھے جسکیلئے انہوں نے اپنی جان قربان کی ،کیونکہ آج خفیہ طاقتیں اسلام کے مقابلے میں متحد ہیں لہٰذا ہمیں ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے فکر و نظریہ پر چلنا ہوگا کیونکہ وہ عظیم مجاہد تھے اور انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،بعد ازاں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی ۔