شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کا19 واں یوم تاسیس منایا گیا

بدھ 22 مئی 2024 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کا19 واں یوم تاسیس منایا گیا یوم تاسیس پر دو روزہ کلچر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا اس موقع پر وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور یونیورسٹی نے مختلف تنظیموں کے ساتھ 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جن میں یونیورسٹی کی طالبات کیلئے تحقیق، فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز اور سافٹ اسکل ڈویلپمنٹ تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی اس موقع پر یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے ایلومناز اسٹارٹ اپ، ڈے ڈریمرز ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا آغاز بھی کیا تاکہ طالبات کو انٹرپرینیورئل اسٹارٹ اپس کی طرف مائل کرنے کی ترغیب دی جاسکے تقریب میں شعبہ کیمسٹری کی مس رقیہ بی بی کو سال 2022-23 کے لیے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازاگیا اور بطور انعام 2لاکھ روپے دیئے گئے اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد (ٹی آئی) نے یونیورسٹی کی مختصر تاریخ بتائی اور یونیورسٹی کو درپیش مشکلات بشمول فنڈز کی کمی اور بھرتیوں پر پابندی کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ عملہ کی کمی کی وجہ سے مختلف انتظامی اور تعلیمی مسائل درپیش ہیں انہوں نے مزید اکیڈمک بلاکس اور ہاسٹلز کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ طالبات کے لیے مختلف دیگر شعبوں کا آغاز کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں صوبائی منسٹر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیورسٹیاں ریسرچ انجن ہیں ہر یونیورسٹی کو کوالٹی ایشورنس کے ساتھ ساتھ اپنے آفس آف ریسرچ اینڈ کمرشلائزیشن و اینوویشن پر توجہ دینی چاہیے، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب میں مینا خان ٓفریدی نے ریسرچ کے میدان میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاورکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر صفیہ احمد نے فنڈ زاورمالی مسائل کا ذکر کیا اس پر محکمہ تعلیم نے کام کا آغاز کیا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے اکثر یونیورسٹیوں کو انہی مسائل کا سامنا ہے، اس کیلئے خیبر پختونخوا حکومت اپنی صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی اور کام کر رہی ہے تاکہ یونیورسٹیوں سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے، صوبائی وزیر نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو بااختیار بنانا اور ہر ایک کو منصفانہ مواقع فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرنے پر غور کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نصاب کے مسائل، مالی خسارہ، گڈ گورننس،معیاری تعلیم میں پائیداری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔