زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا341 ویں سینڈیکیٹ کا جلاس

مطلوبہ نتائج اور ایجنڈ منظوری کے بغیر ہی ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی سینڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلر کے مشکوک کردار پر سوالات اٹھا دیے

بدھ 22 مئی 2024 23:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا341 ویں سینڈیکیٹ کا جلاس کسی مطلوبہ نتائج اور ایجنڈ منظوری کے بغیر ہی ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی سینڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلر کے مشکوک کردار پر سوالات اٹھا دیے۔ زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایجنڈے میں دانستہ طور پر وائس چانسلر کے بھائی کی موجودہ تعیناتی کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کو چھپا لیا۔

زرعی یونیورسٹی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار نظر آنے لگی۔ جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں لیکچررز، اسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کی تعیناتی کے حوالے سے سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد معاملہ سینڈیکیٹ کمیٹی کے روبرو آ گیا تاہم انتظامیہ کی پھرتیوں پر اجلاس بے نتیجہ ہی منسوخ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے 179 صفحات پر مشتمل 341 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈ جاری کیا گیا ور ممبران کو صرف ایک روز کا وقت دیتے ہوئے گذشتہ روز ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

آن لائن کے مطابق سیکرٹری زراعت کے نمائندہ ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن (ر) وقاص، چیئر مین ایچ ای سی کے نمائندہ انوار گیلانی، نمائندہ گورنر ڈاکٹر راغب نعیمی، یڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سمیت دیگر ممبران کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جن کا کہنا تھا کہ طویل ایجنڈے کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے صرف ایک روز کا وقت دیا گیا جو نا کافی ہے۔

دیگر ممبران نے بھی وقت کی کمی اور قانونی پیچیدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر میٹنگ میں انتظامیہ اور دیگر ممبران میں گرما گرمی بھی ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سینڈیکیٹ ممبران نے معمول کی تعیناتیوں کے لیے پیشل میٹنگ بلانے پر بھی سوالات اٹھائے۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سینڈیکیٹ کے اجلاس کے لیے بنائے گئے ایجنڈے میں وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خاں کے بھائی ڈاکٹر اظہار خاں کو بھی پروفیسر بنانے کا میٹنگ منٹ شامل کیا گیا قطع نظر اس بات کے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے چند روز قبل ہی یچ ای سی سے بغیر مسابقتی سرٹیفکیٹ حاصل کیے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر طویل عرصہ سے تعینات ڈاکٹر اظہار کے معاملے پر تحقیقات کے لیے محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کی گئی تھیں جبکہ انفارمیشن کمیشن بھی معاملے پر گورنر کو لکھ چکا تھا۔

تا ہم ایجنڈے میں اس بات کا کہیں ذکر تک نہیں کیا گیا۔ اجلاس مؤخر ہونے پر وائس چانسلر کے بھائی سمیت دیگر تعیناتیوں بارے انتظامیہ کی خواہش پھر ادھوری رہ گئی۔ اس حوالے سے ترجمان زرعی یو نیورسٹی ڈاکٹر جلال عارف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے جامعہ کے معاملات احسن انداز میں چلائے جار ہے ہیں تاہم اتنے کم وقت میں اجلاس بلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی، ترجمان یو نیورسٹی اسکا خاطر خواہ جواب دینے سے قاصر رہے۔

متعلقہ عنوان :