بشکیک سے پشاور ائیرپورٹ پہنچنے والے طلباء و طالبات کی اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانگی

بدھ 22 مئی 2024 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) بشکیک سے پشاور ائیرپورٹ پہنچنے والے پنجاب اور سندھ کے طلباء و طالبات کی آبائی علاقوں کی طرف روانگی ،اس حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مسافر طلباء و طالبات کو آبائی علاقوں تک مفت کوسٹرسروس سمیت راستے میں کھانے پینے کے لیے کیش رقم بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیشل کوسٹر کے ذریعہ طلباء اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوئے ،بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریبا 90ً مسافروں کو پنجاب اور سندھ کے لیے روانہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔