ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں میاں نواز شریف کارڈیالوجی کا افتتاح بہت جلد ہو گا،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 23 مئی 2024 13:12

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں میاں نواز شریف کارڈیالوجی کا افتتاح بہت جلد ہو گا یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے سرگودھا میں جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیالوجی سنٹر کے افتتاح کے حوالہ سے بتائی اور کہا کہ ویسٹ منجمنٹ کمپنی (واسا)کی منظوری ہو چکی ہیں۔

انہوں نے ایوان صنعت و تجارت میں کہا کہ ملکی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گوالہ کالونی کا فیصلہ ایک دو ہفتہ میں ہوجائے گا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے برن یونٹ کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں انشااللہ بہت جلد اچھی خوش خبری ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کو مافیا قرار دینے ہوئے کہا کہ اس کے مکمل خاتمہ کیلئے کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس کے خاتمہ سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے تاہم اس کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واسا کے قیام سے میونسپل سروسز جیسے مسائل حل ہوجائیں گئے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر شعبہ کو واضح ہدایات جاری کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے ایوان تجارت میں پولیس خدمت مرکز ، نادرا ڈیسک اور ریونیو وین کا معائنہ کیا۔ اور صدر ساجد حسین تارڈ نے ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ دی۔