زراعت اور کسان کی ترقی ملک کی معاشی خود کفالت اور خوشحالی کی ضمانت ہے،ڈائریکٹر جنرل زراعت گوجرانوالہ

جمعرات 23 مئی 2024 19:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈائریکٹرجنرل زراعت(توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمیدنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کسان دوست ویژن کے تحت محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے زمینداروں اورکسانوں کیلئے 1400 ارب تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں زمینداروں کیلئے 1-8 ارب کی لا گت سے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 5000 سپرسیڈراور2000 رائس سٹراشریڈرفراہم کیے جائیں گے انہو ں نے ان خیالات کااظہا رمحکمہ زراعت ( توسیع ) گوجرانوالہ کے زیراہتمام میگا فارمرز گیدرنگ بسلسلہ فصل دھان و سموگ آگاہی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ جاوید اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ( تو سیع)ڈاکٹراخترپڈھیار،محکمہ زراعت کے افسران ، فیلڈ سٹاف اور زمینداروں کی بڑی تعدا نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہاکہ زراعت اورکسان کی ترقی ملک کی معاشی خود کفالت اورخوشحالی کی ضمانت ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی رہنما ئی اور توجہ کہ بدولت صوبہ بھر میں کسانوں کی فلاح بہبود اور زراعت کے شعبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ٹھوس اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ارب کی لاگت سے بجلی پر چلنے والے 7ہزار ٹیوب ویلوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا جبکہ 8 ارب کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں 7ہزار 300 کھالوں کی پختگی اور اصلا ح کی جائیگی ۔ انہو ں کہا کہ محکمہ زراعت اور بنک آف دی پنجاب کے باہمی اشتراک سے پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کیا جارہاہے جس کے تحت کسانوں کو 150 ارب کے بلا سود آسان قر ضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔\378