؂این اے 125 سے کامیاب امیدوار افضل کھوکھر کے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگران سے تحریری جواب

جمعرات 23 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 سے کامیاب امیدوار افضل کھوکھر کے کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگران سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عمار بشیر نے موقف اپنایا کہ فارم 45 کے تحت افضل کھوکھر ناکام ہو چکا ہے، فارم 47 کے ذریعے لیگی امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، ٹربیونل افضل کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ وکیل افضل کھوکھر نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی نہیں بھجوائی گئی۔