ہیٹ سٹروک سے صحت کے مسائل پیداہوسکتے ہیں ، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، ڈاکٹر فاروق احمد نور

جمعہ 24 مئی 2024 22:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور گرمی کی لہر میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے صحت کے مسائل اور اموات ہو سکتی ہیں ۔ بالخصوص دھوپ یا کھلی جگہ کام کرنے والے عمر رسیدہ افراد اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ہیٹ اسٹروک ہونے کی صورت میں اچانک تیز بخار، شدید سردرد یا چکر آنا، جسم کا سرخ ہونا، تھکاوٹ محسوس کرنا متلی اور قے ہونا یا غنودگی اور بے ہوشی طاری ہونے جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں مریض کو فوری طور پر ٹھنڈی جگہ منتقل کریں اور مناسب حد تک کپڑے کم کریں مریض اگر ہوش میں ہو تو ٹھنڈا پانی پلائیں۔

(جاری ہے)

سر اور جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں اور فوری طور پر مریض کو ر ہی ہسپتال منتقل کریں۔ بڑی عمر کے افراد اور بچے بلا وجہ زیادہ دیر تک باہر نہ نکلیں۔ ڈھیلے ڈھالے اور ہلکے کپڑے پہنیں، دھوپ میں نکلنا ضروری ہوتو سر پر گیلا کپڑا، چھتری یا ٹوپی پہنیں۔ ٹھنڈا پانی اور مشروبات پییں اور ٹھنڈے پانی سے بار بار غسل کریں۔ کھانے میں گوشت کم سے کم اور پھل سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :