پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

ہفتہ 25 مئی 2024 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں سیشن 2022 ء کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلبائوطالبات میں ڈگریاںو میڈلز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رافیعہ رفیق، سابق وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد اسلام نے ڈگری و میڈیلز حاصل کرنے والے طلباء کو مبارک باددی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اساتذہ نے آپ کے لئے بہترین فرائض انجام دیئے ہیں جس کا ثمر آپ کو مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء عملی میدان میں بہترین خدمات سے اپنا اور پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر رافیعہ رفیق نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپلائیڈ سائیکالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آپ اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مزید تعلیم کے حصول ، تحقیق کو فرو غ دینے یاپیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں ان بنیادی اقدار کو یاد رکھیں جواس ادارے اور اساتذہ نے آپ کو سکھائی ہیں۔ بعدازاں طلبائوطالبات کومیڈلزاور ڈگریاں پیش کی گئیں۔