مظفرآباد، کوئلے کی غیر قانونی نکاسی کرنے والے افراد کے خلاف شکایت پر کوئلے سے بھرا ٹرک ضبط

اتوار 26 مئی 2024 14:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) سیکرٹری صنعت و معدنی وسائل خالد محمود مرزا کی خصوصی ہداہت پر ڈائریکٹر جنرل معدنی وسائل چوہدری مجید احمد اور ڈائریکٹر معدنی وسائل ڈاکٹر قدسیہ بتول کی جانب سے دندلی، ضلع کوٹلی میں کوئلے کی غیر قانونی نکاسی کرنے والے افراد کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی۔ کوئلے سے بھرا ٹرک Z-4350 ضبط کرتے ہوئے کوٹلی تھانہ میں بند کر دیا گیا۔

عارف نامی شخص کو بھی گرفتار کرتے ہوئے FIR درج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنی وسائل کی تحریک پر انتظامیہ کی جانب سے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی نکاسی میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ معدنی وسائل کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں معدنیات کی غیر قانونی نکاسی پر پابندی عائد ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔عوامی حلقوں میں محکمہ معدنی وسائل کی اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری خالد محمود مرزا،ڈائریکٹر جنرل چوہدری مجید احمد کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :