قبائل ارکان اسمبلی کی وزیرخزانہ سے ملاقات،860 ارب دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک 103 ارب دئیے گئے ہیں‘ اسد قیصر
پیر 24 جون 2024 22:23
(جاری ہے)
پیر کو ضم شدہ قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ملاقات میں ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے چمبر آف کامرس کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سابقہ فاٹا گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ کی زد میں ہے انہوں نے کہا کہ ریاست نے قبائلی اضلاع کو 860 ارب دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک 103 ارب دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انضمام کے وقت وفاق کی طرف سے کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ بارڈر ایریا پر تجارت کے لیے مناسب ماحول اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ ان علاقوں میں کوئی ریگولر اکنامی نہیں ہے ملاقات میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور افغانستان کے تجارتی راستے کھولنے پر بات چیت کی گئی اس موقع پر اراکین نے خیبرپختونخوا میں نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں گذشتہ آپریشن کے بعد سے زندگی معمول پر نہیں آئی ہے اور دوبارہ سے جنگی ماحول بننے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام کے بعد ابھی تک این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں نے حصہ نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ملز اور کارخانوں پر ٹیکس لگانا ظلم ہے انضمام کے وقت فاٹا کو ایک مدت کے لئے ٹیکس سے بری الزمہ قرار دیا گیا تھا اسی سٹیٹس کو برقرار رکھا جائے اس موقع پر وزیر خزانہ نے ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے اور پالیسوں کا از سر نو جائزہ کی یقین دہانی کرائی.... اعجاز خان
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
تحصیل گوجر خان سے نکلنے والے وسائل گیس اور پٹرولیم پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،راجہ پرویز اشرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.