بہاولنگر، ہارون آباد کے نواحی علاقے میں خانہ بدوش باپ نے اپنی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 27 مئی 2024 17:30

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2024ء ) خانہ بدوش باپ نے اپنی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ پولیس تھانہ صدر ہارون آباد نے سفاک باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ شہری محمد اشرف کی مدعیت میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانہ بدوش کی رہائشی جھگی سے لڑکی کے رونے کی آواز سن کر محلے دار قریب گیاتو عبدالستار اوڈ اپنی 14 سالہ بیٹی سے زبردستی زنا کررہا تھا، اہلیان علاقہ کے اکٹھے ہونے پر ملزم عبدالستار موقع سے فرار ہوگیا، ۔ متاثرہ زرینہ بی بی اور اسکی بہن پروین بی بی کے ہمراہ کاروائی کے لیے تھانہ پہنچے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال روانہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :