ملک کے نامور روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ کا انتقال ۔ جن کی آج نماز ِ جنازہ ادا کر دی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 مئی 2024 18:36

ملک کے نامور روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ کا انتقال ۔ جن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2024ء) ملک کے نامور روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ کا انتقال ۔ جن کی آج نماز ِ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں میجر جنرل (ر) انیق الرحمان ملک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمو د باجوہ ، اے سی مبین احسن ، مرکزی انجمن تاجران لوور گروپ سے صدر محمد عارف چوہدری ، ڈاکٹر جواد بخت کے علاوہ اعلیٰ فوجی و سول حکام کے ساتھ ساتھ معززین شہر، تاجر، وکلاء ، ممتاز سماجی و سیاسی راہنمائوں نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نماز جنازہ نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کے لیے صبر کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :