سندھ میڈیا فورم کی صحافتی شخصیات کے اعزاز میں تقریب پزیرائی (کل) ہو گی

بدھ 29 مئی 2024 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2024ء) سندھ میڈیا فورم کی 8 سینئر صحافتی شخصیات کے اعزاز میں منفرد تقریب پزیرائی 31مئی2024 (کل) جمعة المبارک ، شام 5بجے ، اسکاؤٹس آڈیٹوریم نذد آرٹس کونسل ہو گی۔ آٹھ صحافتی شخصیات میں مظہر عباس، فاضل جمیلی، مجید عباسی، رشید میمن، اے ایچ خانزادہ، جی ایم جمالی، شبیر غوری اور جاوید چوہدری شامل ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گیسٹ آف اونر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ ہونگے۔ تقریب کی صدارت فورم کے صدر معین اللہ شاہ کرینگے۔ تقریب میں متعدد اہم شخصیات مہمان خاص شرکت کرینگی جن میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سندھ محمد اسلم خان، ایڈ منیسٹریٹر فشر مینز کو اپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ زاہد ابراہیم بھٹی، سرپرست اعلیٰ آل سٹی تاجر الائینس خواجہ جمال سیٹھی، چیئرمین اے سی ایم گروپ آف کمپنیز فرحان پردیسی، کراچی میڈیسن مارکیٹ کے قائدین زبیر میمن اور اسلم پولانی، ڈائریکٹر اے سی ایم پراپرٹی عرفان میمن،بزنس مین و سماجی شخصیت محمد شاہ نواز، انڈویجنل ممبر پاکستان اسپورٹس بورڈ شیخ شکیل الیاس، قائد بٹ برادرز عرفان بٹ، انڈین ریسلر کو عبرت ناک شکست دینے والے انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپیئن بلال آفریدی اور دیگر شخصیات شرکت کرینگی۔

(جاری ہے)

تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ میڈیا فورم کے جوائنٹ سیکریٹری خالد خان ، رابطہ سیکریٹری میاں خرم شہزاد، فنانس سیکریٹری راشد علی پہنور، سیکریٹری انفارمیشن محمد قادر عباسی نے کہا کہ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔یادگاری شیلڈ اور اجرک پیش کی جائے گی۔ تقریب میں افتتاحی کلمات فورم کے جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری ادا کرینگے۔

ملک کے نامور نعت خواں شفیق احمد ہدیہ عقیدت پیش کرینگے۔ جبکہ فورم کے میر پور خاص سے نائب صدر معین کمالی، حیدرآباد سے نائب صدر تجمل حسین اور سندھ بھر کے فورم کے ذمہ داران بھی خصوصی شرکت کرینگے۔ علاوہ ازیں فورم کی گورننگ باڈی اور مشاورتی کمیٹی کے امتیاز شاہ، آصف جئے جاہ، محمد حبیب مغل ، ذوالفقار احمد، اعجاز احمد، حنیف کریم ہالا، شکیل احمد شیخ، محمد عارف، احسن جتوئی، سجاد میرانی، راھب گاہو، محمد رمضان شیخ، ذوالفقار ببر، عمران گیلانی اور دیگر انتظامی امور سنبھالیں گے۔