شیخوپورہ میں باپ نے فائرنگ کر کے دو جواں سال بیٹیوں ،بیوی اور بعد میں اپنے آپ کو گولی مارلی

قتل کی لرزہ خیز واردات پر علاقہ بھر میں کہرام

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 29 مئی 2024 17:13

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2024ء ) غلہ منڈی شیخوپورہ نزد محسن کلاتھ ہاؤس کے قریب 48 سالہ تاجر عابد حسین نےگھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی اور دو بیٹیوں کو گولیاں ماردیں اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جواں سال دونوں بیٹیاں موقع پر جاں بحق اور میاں بیوی تشویشناک حالت میں ہسپتال شفٹ کیا گیا مگر شدید زخمی ہونے پر جانبز نہ ہو سکے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق خواتین کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی جواں سال بیٹیوں کی شناخت نورالعین 23 سال ،ایشاء 22سال۔اور ان کی والدہ کی شناخت شگفتہ 45سال سے ہوئی۔