جہلم شہر میں صفائی ، سیوریج اور خصوصاً تمام مصروف بازاروں میں دکاندار تاجروں کی طرف سے لگوائی گئی ریڑھیوں کو ختم کروا یا جائے کیونکہ تاجر ان سے کرایہ وصول کر رہے تھے ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) جہلم شہر میں صفائی ، سیوریج اور خصوصاً تمام مصروف بازاروں میں دکاندار تاجروں کی طرف سے لگوائی گئی ریڑھیوں کو ختم کروا یا جائے کیونکہ تاجر ان سے کرایہ وصول کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عارف چوہدری ، صدر مرکزی انجمن تاجران لوورز رجسٹرڈ نے آج ایڈوائزر ضلعی محتسب ، جہلم میں اشفاق احمد رانا سے تفصیلی ملاقات میں  کیا۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ وہ صوبائی محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ضلع جہلم کی عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشفاق احمد رانا کو بطور ضلعی ایڈوائزر، محتسب پنجاب، جہلم تعینات کیا ہے۔ اشفاق احمد رانا صاحب کی تعیناتی کے بعد لوگوں کے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں خصوصی طور پر میونسپل کمیٹی، جہلم کے خلاف لوگوں کے مسائل بابت صفائی، سیوریج اور خصوصاً تجاوزات کے حوالے سے کیونکہ دکاندار وں نے اپنی دکانوں کے سامنے ریڑھی بانوں کو بٹھایا ہوا تھا اور ان سے کرایہ وصول کر رہے تھے کافی حد تک حل ہوچکے ہیں اور اب جہلم شہر میں صفائی کے لحاظ سے نمایاں تبدیلی آئی ہے۔مزید کہا کہ ان کے پاس جہلم میں  82 ٹریڈز ہیں۔

متعلقہ عنوان :