ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام تحفظ صارفین ایکٹ پر آگاہی سیمینار، ایکٹ صارفین کو تاجران کی جانب سے ہر قسم کی حق تلفی سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد گار ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:08

ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام تحفظ صارفین ایکٹ پر آگاہی سیمینار، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام تحفظ صارفین ایکٹ پر آگاہی سیمینار، ایکٹ صارفین کو تاجران کی جانب سے ہر قسم کی حق تلفی سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد گار ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کا سیمینار سے خطاب، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے شہریوں کو تحفظ صارفین ایکٹ بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ بار جہلم میں کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر تھیں۔

سیمینار میں وکلا، تاجروں، سماجی شخصیات، صحافیوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہے، پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ عوامی فلاح اور معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بہت اہم ہے، اس ایکٹ کے تحت غیر معیاری، زائد المعیاد،جعلی مصنوعات کی فراہمی، غلط اور گمراہ کن اشتہار بازی، کسی ادارے کی جانب سے نامناسب خدمات، رسید کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل پر صارفین متعلقہ اداروں کے خلاف ریلیف حاصل کرنے کے لیے کنزیومر کورٹ میں کلیم دائر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیمینار کے دیگر مقررین نے پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے اور شہریوں میں اس حوالے سے آگاہی کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :