ضلع شہید بینظیرآباد کی سڑکوں پر بغیر ٹائروں کے گوبل ڈسک ہل کے ساتھ ٹریکٹروں کی آمد رفت پر پابندی عائد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 31 مئی 2024 17:30

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) کمشنرشہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی جانب سے ضلع شہید بینظیرآباد کی سڑکوں پر بغیر ٹائروں کے گوبل ڈسک ہل کے ساتھ ٹریکٹروں کی آمد رفت پر پابندی عائد تفصیلات کے مطابق کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے  ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع شہید بینظیرآباد میں بغیر ٹائروں کے گوبل ڈسک ہل کے ساتھ ٹریکٹروں کی سڑکوں پر آمد رفت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ حدود کے ایس ایچ اوز کو سیکشن  188 پی پی سی کے تحت  کاروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے واضع رہے کہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی جانب  سے ضلع میں اربوں روپے کی لاگت سے عوام کی سہولت کے لئے نئی تعمیر ہونے والی و مرمت شدہ  سڑکوں پر بغیر ٹائروں کے چلنے والے  گوبل ہل کے ساتھ ٹریکٹروں کی وجہ سے  پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لئے  کمشنر شہید بینظیرآباد کو دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس  کے تحت کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن نے حکومت سندھ کی جانب سے دئیے گئے اختیارات کے تحت پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :