
خیبرپختونخوا انڈر 23 انٹر ریجن گیمز، مردان نے کرکٹ کوہاٹ نے تائیکوانڈو ٹرافی اپنے نام کرلی
امجد علی خان
جمعہ 31 مئی 2024
17:34
(جاری ہے)
ڈیرہ اسماعیل خان کا نمبر تیسرا رہا جنہوں نے دو سونے،تین چاندی اور دو کانسی کے میڈلز اپنے نام کئے۔حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز مردوں کرکٹ کے مقابلے مردان ریجن نے جیت لئے۔
فائنل میں بنوں کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔بنوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پوری ٹیم 125رنز پر آوٹ ہوگئی۔بنوں کی جانب سے سعید نے 31،شاہد نے 25اور منور نے 23رنز بنائے۔مردان کی جانب سے بلال رضا نے چار اور خان زیب نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔معاز خال،حمزہ اور معاز حبیب کے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔جواب میں مردان نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔عذیر نے 38،اسحاق نے 28اور سلمان اعظم نے 19رنز سکور کئے۔بنوں کی جانب سے ابوزر اور عبدالمحب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔حیات آباد سپورٹس کمپلکس میں اختتام پزیر ہونے والے بیڈمنٹن مقابلوں میں پشاور ریجن سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت مرد کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے سونے کے تمغے جیت کر ٹرافی حاصل کرلی۔بنوں کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار مہارت اور عزم کا مظاہرہ پیش کیا اور چاندی کے میڈل کے ساتھ رنرز اپ ٹرافی جیت لی۔ڈائریکٹر حیات آبادسپورٹس کمپلکس نعمت اللہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیا ں تقسیم کی۔بینالاقوامی بیڈمنٹن کھلاڑی مراد علی نے بھی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ان کے ہمراہ امجد علی سیکرٹری کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن،ندیم خان،کاشف نواز ملک فراز رحمان اور حیات اللہ بھی موجود تھے۔پشاور یونیورسٹی گراؤنڈ پر تھروبال فائنل میں پشاور نے بنوں کو دو صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم مہمان خصوصی تھے۔
مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.