آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی کے ویژن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،ایس پی انویسٹیگیشن اور تمام ایس ڈی پی اوز کی نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 1 جون 2024 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے ویژن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ ،ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ اور تمام ایس ڈی پی اوز کی نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد، مساجد کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام  مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔

پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر جہلم پولیس کی طرف سے ضلع جہلم کی عوام کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے اور سماج دشمن عناصر کی بیج کنی کے لیے ایسے افراد منشیات فروشوں,قحبہ خانوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور جہلم پولیس کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

پبلک اؤٹ ریچ کمپین میں ڈی پی او جہلم  نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ پولیس میں خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے، ڈی پی او جہلم