یوکرین تنازعے کے کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کئے ، چین

اتوار 2 جون 2024 09:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2024ء) چین نے کہا ہے کہ اس نے کبھی بھی یوکرینی تنازعے میں فریقین کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق وزیر دفاع ڈونگ جون نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ چین نہ تو روس کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی یوکرین کو ، ہم نے کبھی بھی تنازعے کے کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کبھی ایساکچھ نہیں کیاہے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ چین یوکرین کے معاملے پر ہمیشہ قابل اعتماد موقف رکھتا اور امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔