اشیائے خورد و نوش تمام تاجر حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں جبکہ فراہم کی گئی ریٹ لسٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریداروں کو مقرر کردہ نرخوں کا علم ہو سکے، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 3 جون 2024 17:43

اشیائے خورد و نوش تمام تاجر حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2024ء) اشیائے خورد و نوش تمام تاجر حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں جبکہ فراہم کی گئی ریٹ لسٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریداروں کو مقرر کردہ نرخوں کا علم ہو سکے، ڈی سی جہلم۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اشیائے خورد و نوش جس میں آٹا ، سبزی ، فروٹ ، مٹن ، بیف  کو مہنگے داموں تاجروں کی طرف سے فروخت کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے تمام تاجروں کو متنبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا اور گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی۔

جس میں جرمانے اور ایف آئی آر بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا مثبت کردارادا کریں اور روز مرہ کی بنیاد پر جہلم شہر اورگردونواح کے ساتھ ساتھ تحصیل دینہ ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں نہ صرف دکانوں پر پرائس لسٹیں چیک کریں بلکہ خریداروں سے ریٹس کے بارے میں معلومات لیں اور جو تاجر مقررہ نرخوں سے زیادہ ریٹ لیتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

(جاری ہے)

کیونکہ پرائس کنٹرول کی میٹنگ میں تاجروں کے نمائندے موجود ہوتے ہیں جن کی مشاورت سے تمام ریٹس منظور کیے جاتے ہیں تا کہ نا تاجروں کو نقصان ہو بلکہ خریداروں کو بھی ریلیف مل سکے۔