ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، 11 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے 02 ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 3 جون 2024 17:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2024ء) ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، 11 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان آریان اور واصف کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے میرے بیٹے کو  زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر وائرل کی ،مدعی مقدمہ ۔

(جاری ہے)

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عورتوں اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ