صوبے کے سب سے بڑے اسپتال ، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ اب مریضوں کا علاج کرنے لگے

منگل 4 جون 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2024ء) صوبے کے سب سے بڑے اسپتال ، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ اب مریضوں کا علاج کرنے لگے ۔تفصیلا تکے مطابق سیکیورٹی گارڈ کا مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائر ل ہو گئی ۔ ویڈیو میں ایمرجنسی وارڈ میںسیکیورٹی گارڈ مریض کو کینولہ میں انجکشن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کا مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایمرجنسی وارڈ میںسیکیورٹی گارڈ مریض کو کینولہ میں انجکشن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔نرسنگ کاونٹر پر کوئی بھی نرس نظر نہیں آرہی ۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق سیکیورٹی سٹاف انجکشن نہیں کینولا کیپ لگارہا تھا، جس کا نوٹس لے لیا ہے ۔معمولی بات ہے لیکن آئندہ ایسے اقدام پر سزا ہو گی ۔ یکیورٹی گارڈ کا کام نہیں کہ وہ کینولا کیپ لگائے ۔ ایمرجنسی میں نان سٹاپ مریضوں کو دیکھنا ہوتا ہے سٹاف کی کمی ہے ۔ عنقریب نرسز ہائر کر رہے ہیں، کم از کم پانچ سو نرسز لیں گے۔

متعلقہ عنوان :