مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نےدرخواست گزاری کہ وہ رقبہ واگزار کروانے، شادی گرانٹ اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 5 جون 2024 14:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2024ء)   محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کو مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نےدرخواست گزاری کہ وہ رقبہ واگزار کروانے، شادی گرانٹ اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سےزیر التواء واجبات جاری کروائے جانےکی استدعا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر( نےمتعلقہ اداروں، رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور، چیف انجینئر محکمہ انہار، فیصل آباد، سب ڈویژنل آفیسر محکمہ ہائی ویز راولپنڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شیخوپورہ، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ، جناح ہسپتال لاہور، کو جلد رقبہ واگزار کروانے اور زیر التوا واجبات ادا کیے جانے کے احکامات جاری کئے۔ ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کے اقدامات کو سراہا۔