آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 5 جون 2024 14:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2024ء) آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام، انہوں کے کہا کہ درندہ صفت انسانوں کا معصوم جانوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد بچوں کو مستقل ذہنی اذیت سے دوچار کرتا ہے۔

  کوئی بچہ جنگ، بدسلوکی، یا استحصال کی ہولناکیوں کا شکار ہونے کا مستحق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کی سلامتی  کو یقینی بنانا  اجتماعی ذمہ داری ہے۔   ایک ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔ جنگ زدہ علاقو ں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئیں -فلسطین میں معصوم بچوں کی اموات کا سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اپنے آپ کو مہذب کہلوانے والے ممالک درندگی کا شکار فلسطینی بچوں کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟  معاشرے کا جبر معصوم کلیوں کو مسل دیتا ہے۔ بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔