پنجاب کے بالائی علاقوں میں آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 5 جون 2024 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو ئی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27جبکہ زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30فی صد رہا اورلا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 92فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 159،یو ایم ٹی 92، پاکستان انجینئرنگ سروسز 181،سید مراتب علی روڈ 167،ریونیوسوسائٹی 110 ،سی ای آر پی آفس 191اور بلاک اے جوہر ٹائون 70 میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔