ملازمین کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے اور دیگر مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، جاوید قریشی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 5 جون 2024 17:06

نوابشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2024ء ) آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک  ورکر یونین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا  اس موقع مقبول گپچانی، ڈویژنل چیئرمین انور چانڈیو،واپڈا ہائیڈرو یونین نوابشاہ کے چیئرمین جاوید قریشی،یوسف قریشی، اصغر خاصخیلی و دیگر نے کہا کہ جو محکمہ کے اندر جبری بدلیاں کی جارہی ہے وہ واپس کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ملازمین کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے ملازمین کے کلیم کی ادائیگی کی جائے ڈیلی ویجز ملازمین کو پکا کیا جائے اور کام کے دوران ملازمین کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔ جو ملازمین کو ضلع بدر کیا گیا ہے ان کو دوبارہ اپنے اضلاع میں واپس ڈیوٹیوں پر لایا جائے دوسری جانب ملازمین واپڈا کی نجکاری کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔