ڈی پی او جہلم کے احکامات کی روشنی میں سوہاوہ پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 5 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 17:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) ڈی پی او جہلم کے احکامات کی روشنی میں سوہاوہ پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او سوہاوہ اور  ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 5 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا،  گداگر ملزمان میں سائیں اظہر، عظمی، آمنہ، اللہ رکھی اور نادیہ شامل ہیں، گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ویگرینسی ایکٹ کے تحت مقدمات درج، ملزمان سوہاوہ شہر اور ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر چل پھر کر عوام الناس کے لئے خلل پیدا کرتے اور زبردستی بھیک مانگتے تھے، شہریوں سے التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :