ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی جانب سے ڈاکٹر توقیر ارشد و ڈاکٹر آصف جاوید کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 18:02

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی جانب سے ڈاکٹر توقیر ارشد و ڈاکٹر آصف جاوید کے اعزاز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم ڈاکٹر آصف جاوید کو الوداعی جبکہ نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر محمد توقیر ارشد کو خوش آمدید کہنے کے لیے جم خانہ جہلم میں شاندار پارٹی کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر عمر حسن نے تلاوت قرآن پاک سے  آغاز کیا۔سی ای او ہیلتھ ضلع جہلم میاں مظہر حیات نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے اپنے اپنے خطاب میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے خطاب میں سی ای او ہیلتھ ضلع جہلم میاں مظہر حیات اور سینیئر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر آصف جاوید نے بہت کم وقت میں ہسپتال میں انقلابی اقدامات کیے۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر محمد توقیر ارشد کو ایم ایس کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔شرکا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد توقیر ارشد انتہائی قابل محنتی ایماندار اور اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے حج کی سعادت حاصل کرنے سے پہلے سینیئر ڈاکٹرز و سابق ایم ایس  کی ٹیم کو ایک دفعہ پھر مل بیٹھنے کا موقع دیا۔

تمام شرکاء نے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا۔سینیئر وائس پریزیڈنٹ سید شبیر اختر شاہ ،ڈاکٹر نصیر احمد ، ڈاکٹر خالد محمود ، ڈاکٹر بلال ، ڈاکٹر اسد ،ڈاکٹر عدنان نجب ،ڈاکٹر عامر سلطان ، ڈاکٹر حرا عامر کے علاوہ انچارج گائنی ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ڈاکٹر سرمد حفیظ اور لیڈی ڈاکٹر شمع راجہ نے بھی نئے ایم ایس کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔لیڈی ڈاکٹر شمع راجہ نے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو لیڈروں کا لیڈر قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :