ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چشتیاں کا اچانک دورہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 8 جون 2024 17:27

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون 2024ء ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نےتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چشتیاں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذلفقار احمد بون ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان نے چشتیاں تھانہ بی ڈویژن کا بھی دورہ کیا لوگوں کے مسائل پر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے بعد اذان ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے قاضی والا روڈ کا تفصیلی دورہ کیا ترقی دے کاموں کا جائزہ لیا روڈ پر سیوریج ڈسپوزل کے مسائل کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :