پیپلز پارٹی شخصیت پرستی کی بجائے نظریہ پرست پارٹی ہے، بیرسٹرمسعود کوثر

ہفتہ 8 جون 2024 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2024ء) پیپلز پارٹی شخصیت پرستی کی بجائے نظریہ پرست پارٹی ہے۔۔پیپلز پارٹی کی اساس اس کا نظریہ ہے وزیراعلی کی جماعت شخصیت پرست جماعت ہیپی پی پی قیادت محلوں سے نکلے گی تو ہی پارٹی فعال ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی رہنما سابق گورنر کے پی بیرسٹر مسعود کوثر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی سے شخصیت ہٹائی جائے تو باقی کچھ نہیں بچتا وزیراعلی کے پی سے درخواست کرتے ہیں کہ حدود سے تجاوز نا کریں۔ہم نے وزیراعلی کا حکومت کرنے کا موقع دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن اور جیالے ابھی زندہ ہیں۔وزیراعلی ہمارے منشور اور پالیسیوں پر تنقید کر سکتے ہیں۔ہم نظریاتی لوگ ہیں گالی گلوچ کی بجائے نظریہ پر بات کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی نے جمہوریت کو کمزور کیا۔ہم اس ملک اور صوبے کے حالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔عوام کے مفاد کے ہر کام میں حکومت کے ساتھ ہونگے۔صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ چاہتے ییں۔پی پی پی قیادت محلوں سے نکلے گی تو ہی پارٹی فعال ہوگی۔ پی پی پی کے پی سینئر نائب صدر سید ایوب شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیئے۔

وزیراعلی بڑھکیں مارتے ہیں لیکن گورنر نے بھی ایک دو ڈائیلاگ کہے تھے۔ وزیراعلی اور گورنر دونوں کے بیانات کی مزمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور رہا کیا جائے۔کارکن ایک ایک روپے جمع کرکے کسی کھلے میدان میں کنونشن کراسکتے ہیں۔گورنر ہاوس کو سیاسی مقاصد کے لئے کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ گورنر ہاوس میں سیاسی جماعت کا کنونشن نہیں کرنا چاہیئے۔اگر بلاول بھٹو گونر ہاوس میں پارٹی کنونشن کرینگے تو شرکت نہیں کرونگا۔ گورنر کے پاس سب سے بڑی قوت یونیورسٹیاں ہیں۔ آج صوبے کی جامعات کی کیا حالت ہے۔