ایمبولینس میں چھالیہ اور گٹکے ماوے کی اسمگلنگ ناکام، ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 8 جون 2024 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2024ء) موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب حب چوکی سے آنے والی پرائیویٹ ایمبولینس پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سے 200 کلو چھالیہ اور گٹکے کی 300 پڑیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور عاقب کو گرفتار کر کے ایمبولینس اور برآمد کی جانے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا قبضے میں لے لیا۔پکڑی جانے والی چھالیہ اور گٹکا ماوا حب چوکی سے لیاری میں وصی نامی شخص کے حوالے کرنا تھا۔#

متعلقہ عنوان :