ضلع کونسل میرپورخاص کا اجلاس چیئرمین میر انور تالپور کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں منعقد ہواجس میں محکمہ آبپاشی اور زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 10 جون 2024 17:09

 میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جون 2024ء ) ضلع کونسل میرپورخاص کا اجلاس چیئرمین میر انور تالپور کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں منعقد ہواجس میں محکمہ آبپاشی اور زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پرکونسل کے  چیئرمین اور ممبران نے ڈائریکٹر نارا کینال کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرارداد پیش کی اجلاس میں چیئرمین میر انور تالپور نے پانی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے  کہا کہ آبپاشی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ حکام کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں میرپورخاص میں 2022 میں آنے والے سیلاب  کی وجہ سے قدرتی نالے اور نہریں درست حالت میں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا میرپورخاص میں کھاد، بیج اور زرعی معیاری ادویات کی قلت ہے، اس لیے محکمہ زراعت کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر ضلع کونسل کے اراکین  خادم حسین بہرانی، عبدالستار خاصخیلی، جاوید جونیجو، حاجی نور حسن چانڈیو، نجمہ لاشاری، عظمیٰ چانڈیو اور دیگر اراکین نے پانی کی قلت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 14000 کیوسک پانی کی وجہ سے پانی کی قلت ہے۔

نارا کینال پر ٹیل کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود  جمڑاؤ اور مٹھڑاؤ میں دھان کی فصل لگائی گئی ہے جس سے میرپورخاص میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہے۔ ممبران نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی  انتظامیہ کو پابند کیا جائے