خانیوال، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے عید سے قبل گرانفروشوں کیساتھ سختی کیساتھ نمٹنے کا عندیہ دے دیا

اشیاء خوردونوش کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردیں

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر پیر 10 جون 2024 17:13

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جون 2024ء ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے عید سے قبل گرانفروشوں کیساتھ سختی کیساتھ نمٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز بڑھانے،عادی ناجائز منافع خوروں کو جیل بھجوانے کی ہدایت کردی-انہوں نےقیمت ایپ کی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنے اور ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش بھی کی ہے-ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے  اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے- محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پرائس مجسٹریٹس بڑے،چھوٹے اور پولٹری کے گوشت کی مقررہ نرخ پر فروخت ہر صورت یقینی بنائیں-بڑی بیکریوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر کو بھی مانیٹر کیا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ روٹی،نان،ڈبل روٹی کی کنٹرول ریٹ پر فروخت ہونی چاہیئں-ڈی سی کو اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے پہلے عشرہ گرانفروشوں کو 10 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا-10 قانون شکن دکاندار گرفتار کرکے 3 کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں

متعلقہ عنوان :