ڈاکٹرمنورحسین کی سرسید یونیورسٹی کے نئے قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر تقرری

منگل 11 جون 2024 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) ڈاکٹر منور حسین نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ڈاکٹر حسین انتظامی و کاروباری امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 35 سالوں سے سندھ میڈیکل سینٹر، ہلالِ احمر سے بطور ڈائریکٹر منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی مینجنگ کمیٹی کے سنیئر ممبروں میں سے ایک ہیں۔

ڈاکٹر منور حسین IDA RIEU ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اعزازی جنرل سیکریٹری بھی ہیں اور شعبہ تعلیم و صحت میں سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔یونیورسٹی کے عہدیداروں، فیکلٹی اور عملے کے ساتھ اپنی تعارفی میٹنگ میں انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ذمہ داری کے اس عبوری دور میں یونیورسٹی کی میراث کو مزید مضبوط کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے۔