لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں،وسطی و جنوبی میدانی علاقوں میں مو سم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات

منگل 11 جون 2024 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 14 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 73 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں نیٹسول آفس 84،پاکستان انجینئرنگ سروسز81،سی ای آر پی آفس77،شاہراہ قائد اعظم61،یو ایم ٹی 75،سید مراتب علی روڈ 73،ریونیو سوسائٹی73 اور لاہور امریکن سکول میں61 ائیر کو الٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔