پولیس خدمت کاؤنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی اہم کاروائی، تھانہ صدر جہلم کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 11 جون 2024 16:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2024ء) پولیس خدمت کاؤنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی اہم کاروائی، تھانہ صدر جہلم کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس خدمت کاؤنٹر پر  میڈیکل کروانے کے لئے آئے شخص کو ریکارڈ میں اشتہاری مجرم شو ہونے پر گرفتار کر کے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا، مجرم اشتہاری کی شناخت شہروزکے نام سے ہوئی ہے، مجرم اشتہاری2023سے شادی شدہ عورت کو بھگانےاوردھوکہ دہی کے مقدمہ میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا، مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ