خانیوال،ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب زمان وٹو کا ماہ جون میں ریکوری اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 11 جون 2024 17:04

خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب زمان وٹو کی طرف سے  ماہ جون میں ریکوری اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک ملنے پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے محکمہ مال کے افسران کا اجلاس طلب کرکے 30 جون تک ریکوری کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کردی-ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلع میں سرکاری وصولیوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے  ریکوری نہ کرنے والے پٹواریوں،نمبر داروں کی لسٹیں طلب کرلیں-انہوں نے ضلع میں جاری پلس پراجیکٹ کا کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداستار خان نے  ریکوریوں اور محکمہ مال سے متعلقہ امور بارے بریفنگ دی-محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سٹیمپ ڈیوٹی،آبیانہ،میوٹیشن,لینڈ ریونیو اور آبیانہ ،زرعی انکم ٹیکس کی وصولیوں میں تیزی لائیں-ریکوری کا مقررہ ہدف حاصل نہ کرنے والے افسران مال کیخلاف محکمانہ ایکشن لینگے-انھوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کھیوٹ میوٹیشن ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے-اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران،نائب تحصیلداران اور اے ڈی ایل آرز نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :