ہر ماہ مختلف پسماندہ چولستان علاقہ جات میں کیمپ لگایا جاتا ہے

جس سے سینکڑوں مریض مستفید ہو تے ہیں رینجرز جو کہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اور آج کا میڈیکل کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے

Amir Sultan عامر سلطان جمعرات 13 جون 2024 17:07

ہر ماہ مختلف پسماندہ چولستان علاقہ جات میں کیمپ لگایا جاتا ہے
فورٹ عباس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون 2024ء ) فورٹ عباس میں پنجاب رینجرز ونگ کے زیر اہتمام چولستان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،دور افتادہ علاقہ کے عوام کے لئے رینجرز کے ڈاکٹروں نے تقریبا 400سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات کی تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چولستان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،دور افتادہ علاقہ کے عوام کے لئے رینجرز کے ڈاکٹروں نے تقریبا 400سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات کی تقسیم کی گئی ۔

۔۔ جبکہ بچوں میں رینجرز کی جانب سے کھلونے ،کاپیاں ،پنسل د ویگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے ،علاقہ کی عوام نے رینجرزکے اس اقدام کو خوب سراہا، ونگ کمانڈر کی زیر نگرانی فورٹ عباس کے چک نمبر240ایچ آیل ولہر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں علاقہ بھر سے متعدد خواتین،بچوں ،بوڑھوں کا چیک اپ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ادویات بھی فری فراہم کی گئی۔

رینجرزکے تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ محکمہ صحت کے فزیشن ، ڈاکٹر ز نے تقریبا 400 کے قریب مریضوں کا چیک اپ کیا۔ ونگ کمانڈر نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیااس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ماہ میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری وساری ہے۔ ہر ماہ مختلف پسماندہ چولستان علاقہ جات میں کیمپ لگایا جاتا ہے۔ جس سے سینکڑوں مریض مستفید ہو تے ہیں رینجرز جو کہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اور آج کا میڈیکل کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :