صدر سرکل کے تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کر دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 13 جون 2024 17:08

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون 2024ء ) صدر سرکل کے تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کر دیا،عید قرباں کے قریب ڈاکوؤں نے ات مچا دی ،ایک ماہ کے دوران دن دیہاڑے اور رات کے اوقات میں شہریوں سفر کرنے سے گریزاں ،عید قرباں کے قریب پنجاب کے سب سے مویشی منڈی کے بیوپاری  دن دیہاڑے لٹنے لگے، نذیر آباد بستی رانا والا ٹبہ میں گن پوائنٹ پر آصف  نامی شخص سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین لیا،اسی طرح کالیے شاہ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے شہری امجد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،اسی طرح تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں سے ڈاکوؤں نے  لاکھوؤں روپے چھین لیے جس سے شہریوں اور بیوپاریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ملک بھر سے عید کے دنوں میں آئے بیوپاریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے درمندانہ اپیل کی ہے کہ مدرسہ تھانہ کے علاقہ میں ہونے والی بیوپاریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور آئی جی پنجاب سے ان سنگین وارداتوں پر سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔