سوچی برادری سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں تعلیمی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، راشد مکرم

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 13 جون 2024 17:27

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون 2024ء ) جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد کے نائب امیر و نگران اقلیتی امور کنور راشد مکرّم نے کہا ہے کہ سوچی برادری سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں تعلیمی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے وہ سکرنڈ کے سوچی محلے میں قائم فری کوچنگ سینٹر میں پڑھنے والے سوچی برادری کے بچوں میں ایجوکیشنل کٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام نے اونچ نیچ اور چھوٹے بڑے خاندانوں کے نظام کو پیروں تلے روند ڈالا تھا تاہم بدقسمتی سے ہندوستانی اثرات پر مبنی معاشرے میں یہ اب بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے جسكا قلع قمع کرنے کیلئے تعلیم کا عام کیا جانا اشد ضروری ہے، تقریب سے الخدمت سکرنڈ کے ڈپٹی سیکریٹری کاشف نعیم خانزادہ، ناظم اسلامی جمیعت طلبہ سکرنڈ کنور حسان راشد اور سعداللّه آرائیں نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :