Live Updates

پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا، موڈیز

جمعہ 14 جون 2024 15:32

پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا، موڈیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2024ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا۔

(جاری ہے)

موڈیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں مددگار ہوگا، 3.6 فیصد شرح نمو ہدف رکھ کر آئی ایم ایف کوخوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔موڈیز نے کہا کہ مالی استحکام کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اورشرح نمو پر انحصار کیا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنا دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے، ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات