عید الاضحی کے موقع پر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی زیرِ صدارت اجلاس

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 15 جون 2024 17:34

شیخوپورہ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2024ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عید الضحیٰ کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل میں عید کے ایام میں صفائی ستھرائی ، مویشی منڈیوں ، آلائشیں اٹھانے کے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کہا کہ عید قربان کے انتظامات کو جامع پلان کے تحت حتمی شکل دے دی گئی ہے ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں ، عید کے ایام میں جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے میونسپل اداروں کا عملہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دے گا ، شہری جانوروں کی آلائشیں اپنے دروازے کے باہر رکھ دیں جہاں سے ہمارا عملہ اٹھالے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عید کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ضلع بھرمیں ڈمپنگ پوائنٹس ، کولیکشن پوائنٹس اور سہولت سنٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ لوڈر رکشہ جات اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کے لیے تقریباً 14سو سے زائد اہلکاران اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے جن کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کے لیے میرے سمیت تمام متعلقہ افسران فیلڈمیں موجود ہونگے ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ میونسپل اداروں کی سربراہی میں عید گاہوں ، مساجد، شہروں اور قصبوں سمیت دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں تمام پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں بازاروں میں متحرک نظر آئیں اور عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھ کر اداکریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے والوں کے خلاف ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ العمل ہے اگرکوئی بھی شخص حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہوا پکڑاگیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔