مقتول صحافی مقتول ظفر اقبال جوئیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں اختر کانجو ، نواب رضی اللہ خان سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعہ 21 جون 2024 17:47

لودھراں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون 2024 ) جمعرات کے روز پل باغ شاہ کے قریب زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لودھراں کے مقامی صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو قتل کردیا تھا  جس کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بستی نالے والا میں اداکر دی گئی ۔ نماز جنازہ پیر سید خورشید شاہ بخاری نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی اختر خان کانجو ، ممبر صوبائی اسمبلی نواب رضی اللہ ،دیگر سیاسی سماجی شخصیات،صحافیوں،وکلاء ،ڈاکٹرز، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور اہل علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے وقت پولس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔