حکومت نے بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بڑھتی ہوئی گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنریٹرز کو چالو کرنے کی ہدایت

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 21 جون 2024 17:50

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون 2024 ) حکومت نے بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بڑھتی ہوئی گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنریٹرز کو چالو حالت میں رکھنے کیساتھ ساتھ تمام وارڈز میں اے سی چلانے کی ہدایت جاری کردی ہے ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام شہروں کے ہسپتالوں میں ایئر کنڈیشنز ہر حال میں چالو رکھنے کی ہدایت کی ہے اسی طرح تمام ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر ہسپتالوں کے جنریٹر چالو حالت میں رکھے جائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :