جہانیاں، آئی جی پنجاب کےحکم پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں کھلی کچہری

عوام بے خبررہے،ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال کی کھلی کچہری میں صرف مخصوص لوگوں کو بلوایا گیا شہریوں کا شکوہ ،

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر ہفتہ 22 جون 2024 17:43

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2024ء ) جہانیاں میں آئی جی پنجاب کےحکم پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو اس کھلی کچہری کی خبر تک نہ ہونے دی سائلین کو کھلی کچہری کے بعد شام کو علم ہوا ہم نے بار بار تھانے کے چکر لگائے یہ کہ کر ٹرخا دیا گیا کہ آفیسران بالا تھانے کا معائنہ کرنے آرہے ہیں جواب دین خان کا آر پی او ملتان ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او خانیوال کے حکم پر عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر دینے کے لیے ضلع خانیوال میں کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال کی تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں کھلی کچہری تھی جس کو عوام سے خفیہ رکھا گیا صرف چند مخصوص لوگوں کو بلواکر کھلی کچہری کی گئی اس کھلی کچہری کی عوام کو اس لیے خبر نہ ہونے دی تاکہ عوام مقامی پولیس کے خلاف شکایات نہ کر سکیں مخصوص لوگوں نے ایس ایچ او کی کارکردگی کے پل باندھ دئیے جبکہ اصل متاثرین کھلی کچہری میں پیش ہی نہ ہونے دئیے گئے چک نمبر 132دس آر کے جواب دین خان نے بتایا کہ کھلی کچہری بارے کسی کو نہ بتایا گیا بلکہ میرے پوچھنے پر ایس ایچ او آگ بگولا ہوگیا جواب دین خان اور دیگر اہل علاقہ نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :