باغبانپورہ میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

لاشیں مردہ خانے منتقل ،قتل ہے یا خود کشی ، تحقیقات شروع کر دی ہیں ‘ پولیس

پیر 24 جون 2024 11:50

باغبانپورہ میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) باغبانپورہ کے علاقے میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عبدالطیف اور عابدہ بیگم کی لاشیں گھر کی بالائی منزل سے برآمد ہوئیں،دونوں میاں بیوی بھتیجے وحید کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں دو سے تین روزپرانی معلوم ہوتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا یا خود کشی کا واقعہ ہے تحقیقات جاری ہیں،شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :