حکومت سیدنا عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر عام تعطیل کری: سنی علما کونسل

منگل 25 جون 2024 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ حکومت سیدنا عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر عام تعطیل کرے، اللہ کے نبیؐ کا فرمان ہے میر ی امت میں سب سے زیادہ شرم وحیا اورمعزز مکرم عثمان بن عفان ؓ ہیں،ملک بھر میںچاروں خلفائے راشدین ؓکے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی علما کونسل ضلع لاہور کے زیراہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں دفاع سفیر رسول ؐسیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سیمیناروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا احمد سعید صدیقی ،مولانا غلام مصطفی معاویہ، مولانا امیر حمزہ ،مولانا معین اجمل، مولانا صہیب زبیر، مولانا زبیر، مولانا عزیر، مولانا ابوبکرنے بھی مختلف سیمیناروں سے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حسین احمد نے مزید کہاکہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے کہ تمام خلفائے راشدین کے یوم وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا اور سرکاری سطح پر یہ ایام منائے جائیںصحابہ کرام و اہلبیت کے ناموس کے تحفظ اور ملک کے دفاع کے لئیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :